اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ...
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،دونوں رہنماﺅں میں حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اورجمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،دونوں رہنماﺅں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماﺅں میں حکومت مخالف تحریک پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد