حلیم عادل شیخ کی عمر کوٹ میں جی ڈی اے کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے ملاقات

حلیم عادل شیخ کی عمر کوٹ میں جی ڈی اے کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب ...
حلیم عادل شیخ کی عمر کوٹ میں جی ڈی اے کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے ملاقات

  



عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )پاکستان تحریک انصاف سندھ کےمرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی عمرکوٹ میں جی ڈی اے کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے ملاقات  سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم عمرکوٹ میں حلقہ پی ایس"52"کے    ضمنی الیکشن میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں حلیم عادل شیخ کی میڈیاسے عمرکوٹ میں بات چیت ۔

تفصیلات کےمطابق آج عمرکوٹ میں پی  ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے  میڈیاسے بات چیت اورمختلف سوالات کےجواب دیتے ہوئےکہاکہ عمرکوٹ کی الیکشن ایم پی اے کی نہیں سی ایم شپ کی ہے اور ارباب غلام رحیم عمرکوٹ سے ایم پی اے کی سیٹ جیت کر وزیر اعلیٰ سندھ  بنیں گے حلیم عادل شیخ عمرکوٹ میں اربوں روپے بجٹ سے     بینظیر کے نام سے بننے والے پروجیکٹ بند پڑے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نےالزام لگاتےہوئے کہا کہ عمرکوٹ میں منشیات کی فروخت کے ساتھ پولیس گردی ہورہی ہے ظلم زیادتی کا دور ختم ہونے والا ہے ارباب رحیم عمرکوٹ سے کامیاب ہونگے حلیم عادل شیخ عمرکوٹ کے ایس ایس پی اور تیمور نے مجھ سمیت دیگر پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا حلیم عادل شیخ کیس کے حوالے سے ہر ہفتے عمرکوٹ پیشی پر آنا جانا ہوتا ہے سندھ کے حکمرانوں کو میری آواز سے  خطرہ ہے میری آواز بند کرانا چاہتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نےکہاکہ میں نےاپنے    خدشات سیکیورٹی اداروں کو بھجوا دیئے ہیں  حلیم عادل شیخ کاکہناتھاکہ ہم عوام کی آواز بنتے رہیں گے ڈریں گے نہیں حلیم عادل شیخ اس موقع پر  سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم  کاکہنا تھاکہ ہم بھرپور طورالیکشن لڑیں   گے کسی کی دھونس نہیں چلے گی ہمارے اتحادی جماعتیں اور عوام ہمارے ساتھ ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ