شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی کل دوپہر کے بعد ہوگی ،طارق فضل چودھری

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی کل دوپہر کے بعد ہوگی ،طارق فضل ...
شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی کل دوپہر کے بعد ہوگی ،طارق فضل چودھری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی کل دوپہر کے بعد ہوگی ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ حکومت اپوزیشن کیخلاف سازش کررہی ہے،اپوزیشن کےخلاف تمام مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے،انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے بھی حکومت کی انتقامی سیاست کی بات کررہے ہیں، یہ پاکستان کے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

طارق فضل چودھری کا مزید کہناتھا کہ حکومت میں موجود کئی لوگوں پر مقدمات درج ہیں ،حکومتی ارکان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ،انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے نوازشریف سے متعلق فیصلے کی مذمت کرتے ہیں ،نوازشریف کا علاج چل رہا ہے ڈاکٹروں کی ہدایت پرہی سفر کریں گے،انہوں نے کہاکہ حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے،شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی کل دوپہر کے بعد ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد