چودھری شوگرملزکیس ،نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کی رہائی کی روبکار جاری

چودھری شوگرملزکیس ،نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کی رہائی کی روبکار جاری
چودھری شوگرملزکیس ،نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کی رہائی کی روبکار جاری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چودھری شوگرملزکیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی،احتساب عدالت لاہور کے جج چودھری امیر محمد خان نے روبکار جاری کی ،یوسف عباس کی ضمانت ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کو نیب لاہور نے چودھری شوگرملزکیس میں گرفتارکررکھاتھا،عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کی روبکار جاری کردی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور