علی ظفر نے پی ایس ایل کیلئے نیا گانا بنا لیا لیکن اب ویڈیو بنانے کیلئے کیا کیا جائے گا ؟ گلوکار نے پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

علی ظفر نے پی ایس ایل کیلئے نیا گانا بنا لیا لیکن اب ویڈیو بنانے کیلئے کیا کیا ...
علی ظفر نے پی ایس ایل کیلئے نیا گانا بنا لیا لیکن اب ویڈیو بنانے کیلئے کیا کیا جائے گا ؟ گلوکار نے پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار علی ظفر نے مداحوں کو پی ایس ایل سیزن 5 کیلئے بنائے گانے پر ویڈیو بنانے کیلئے پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عوام کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سیزن5 کے آفیشل نغمے”تیارہو“ کی ناپسندیدگی اور عوام کے پرزور اصرار کے بعد علی ظفر نے خود گانا بنانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد علی ظفر نے سوشل میڈیا پر گانے کے دوٹیزر جاری کیے جنہیں عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔
گزشتہ روز علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا تیار کرلیاہے لیکن ویڈیو میں نہیں بناو¿ں گا بلکہ آپ لوگ یعنی کرکٹ شائقین بناکر بھیجیں گے۔علی ظفر نے پیغام میں لکھا آپ سب کو ویڈیو میں میرے ساتھ ڈانس کرنے کا موقع مل سکتا ہے بس آپ کو میری طرح ڈانس کی ویڈیو بناکر مجھے بھیجنی ہے ویڈیو میں علی ظفر نے ڈانس سٹیپس بھی کرکے دکھائے۔ علی ظفر نے مزید لکھا آئیں مل کر کام کریں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر کے گانے کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے جب کہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ علی ظفر کا گانا علی عظمت کے علی ظفر پر لگائے جانے والے الزامات کا بہترین جواب ہوگا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -تفریح -