بھارتی طیارے گرانے والی پاک فضائیہ 27فروری کوایسا کام کرنے جارہی ہے کہ بھارت ایک بار پھر منہ چھپاتا پھرے گا

بھارتی طیارے گرانے والی پاک فضائیہ 27فروری کوایسا کام کرنے جارہی ہے کہ بھارت ...
بھارتی طیارے گرانے والی پاک فضائیہ 27فروری کوایسا کام کرنے جارہی ہے کہ بھارت ایک بار پھر منہ چھپاتا پھرے گا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ابھی نندن اوربھارتی فضائیہ کی ہزیمت کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا۔پاک فضائیہ نے ستائیس فروری کی شاندار کامیابی کو منانے کیلئے ایئر شو کے انعقادکا اعلان کردیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے27فروری کا دن پاکستان اور پاک فضائیہ دونوں کیلئے درخشاں باب ہے۔اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے کراچی سی ویو پر شاندار ایئر شو کی تیاریاںکی جارہی ہیں۔ترجمان کے مطابق ایئر شو میں جے ایف17 تھنڈر اور ایف16طیارے حصہ لیں گے۔اور اپنے کرتب دکھائیں گے۔ ایروبیٹکس ٹیم بھی اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔پاک فضائیہ نے ایئر شو کا خصوصی پرومو بھی جاری کردیاہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ستائیس فروری کو بھارتی فضائیہ کی شرپسندی کا جواب شاہینوں نے اس جراتمندی سے دیا کہ نہ صرف اس کے دو طیاروں کو تباہ کردیابلکہ ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار بھی کرلیاتھا تاہم جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو بنا کوئی نقصان پہنچائے انڈیا کوواپس بھجوا دیاتھا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے ابھی نندن کی خاطر تواضع بھی کی گئی تھی جس کی تعریف کرتے ہوئے ابھی نندن نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا تھا جبکہ چائے کو فنٹاسٹک(شاندار) قراردیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر اس کا مذاق بھی بنایا گیا۔

مزید : قومی /دفاع وطن