فلور ملوں نے محکمہ خوراک سے سستے آٹا پوائنٹس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

فلور ملوں نے محکمہ خوراک سے سستے آٹا پوائنٹس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
فلور ملوں نے محکمہ خوراک سے سستے آٹا پوائنٹس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

  



لاہور(آئی این پی) 52 فلور ملوں نے محکمہ خوراک سے لاہور کے 32 سستے آٹا پوائنٹس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق شہریوں کو سبسڈائز آٹے کی فراہمی کیلئے شہر کے 32 مقامات پر محکمہ خوراک کی جانب سے سستا آٹا پوائنٹس تاحال قائم ہیں ان سستے پوائنٹس پر فلور ملوں کے ٹرکس اور عملہ شہریوں کو سستا آٹا فراہم کررہے ہیں، 20 کلو آٹے کا تھیلہ 790 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے، فلور ملز کے مطابق سستے پوائنٹس پر شہریوں کا رش نہ ہونے کے برابر ہےروزانہ فی ٹرک صرف چار سے پانچ تھیلے فروخت ہو رہے ہیں، لیبر اور پیٹرول کا خرچ ملوں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے لہذا سستے پوائنٹس ختم کر دیئے جائیںفلور ملز کے مطالبے کے باوجود محکمہ خوراک پوائنٹس ختم کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر پایا ہے۔

مزید : بزنس