قذافی سٹیڈیم میں میچز کے دوران دکانیں، ہوٹل بند کروانے کا اقدام چیلنج، ہوم سیکرٹری سے رپورٹ طلب

قذافی سٹیڈیم میں میچز کے دوران دکانیں، ہوٹل بند کروانے کا اقدام چیلنج، ہوم ...
قذافی سٹیڈیم میں میچز کے دوران دکانیں، ہوٹل بند کروانے کا اقدام چیلنج، ہوم سیکرٹری سے رپورٹ طلب

  



لاہور(آئی این پی) قذافی سٹیڈیم میں میچز کے دوران دکانیں، ہوٹل بند کروانے کا اقدام چیلنج کردیا ‘جسٹس مسعود عابد نقوی نے ہوم سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں میچز کے

دوران دکانیں اور ہوٹل بند کروانے کا اقدام چیلنج کردیا گیا ہے اس حوالے سے جسٹس مسعود عابد نقوی نے ہوم سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے درخواست گزار کی جانب سے مصطفی نقوی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور درخواست میں پی سی بی ہوم سیکرٹری سمیت دیگرز کو فریق بنایا گیادرخواست گزار کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم میں 22 مارچ تک میچز کا انعقاد کیا پروگرام ہے، موقف اختیار کیا گیا کہ انتظامیہ نے دوران میچز دکانیں، ہوٹلز بند کرنے کا حکم دیامصطفی نقوی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے نام پر کاروبند کرنا خلاف آئین ہے، سکیورٹی کے نام کس قانون کے تحت کاروبار بند کروائے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور