وفاقی کابینہ نے صدرمملکت کی سیکیورٹی کیلئے ممنوعہ بورلائسنسزکی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے صدرمملکت کی سیکیورٹی کیلئے ممنوعہ بورلائسنسزکی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے صدرمملکت کی سیکیورٹی کیلئے ممنوعہ بورلائسنسزکی منظوری دیدی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دیامربھاشاڈیم کی سیکیورٹی کیلئے 433 ممنوعہ بور لائسنسز اور صدرمملکت کی سیکیورٹی کیلئے ممنوعہ بورلائسنسزکی منظوری دیدی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں سیاسی و اقتصادی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ کابینہ کو بجلی کی قیمتوں پر اور احساس پروگرام میں ارکان پالیمنٹ کے کردار پر بریفنگ دی گئی ۔

کابینہ اجلاس میں آڈٹ نگران بورڈکے ممبران کے استعفوں اورنئی تعیناتیوں ایگزم بینک پاکستان کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی تعیناتی ، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے رولزآف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں دیامربھاشاڈیم کی سیکیورٹی کیلئے 433 ممنوعہ بور لائسنسز ، صدرمملکت کی سیکیورٹی کیلئے ممنوعہ بورلائسنسزاور اسلام آبادکی انسدادمنشیات عدالت کے جج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے ۔

مزید : قومی