21 سال کی چھوٹی سی عمر میں دادی بننے والی لڑکی

21 سال کی چھوٹی سی عمر میں دادی بننے والی لڑکی
21 سال کی چھوٹی سی عمر میں دادی بننے والی لڑکی

  



برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 21سالہ لڑکی نے اس کم عمر ترین دادی بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ دی سن کے مطابق اس لڑکی کا نام بیکا کیلے ہے جس نے دو سال ایک 56سالہ شخص کے ساتھ شادی کی جس کا نام مارک ہے۔ مارک کی پہلی بیوی سے ایک بیٹاتھا جس کے ہاں اب ایک بیٹی پیدا ہوئی ہے جس کے بعد بیکا برطانیہ کی کم عمر ترین دادی بن گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیکا کے شوہر مارک کا یہ ایک بیٹا نہیں ہے بلکہ وہ اس سے قبل 7بچوں کا باپ ہے اور ان میں سے چار بچے بیکا سے بڑی عمر کے ہیں۔ مارک اور بیکا کی ملاقات 5سال قبل ایک راک کنسرٹ پر ہوئی تھی جب اس کی عمر صرف 16سال تھی۔ اس کے تین سال بعد وہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے اور اب وہ بھی ایک چار ماہ کی بیٹی کے ماں باپ بن چکے ہیں۔ بیکا کا کہنا ہے کہ ”یہ سچ ہے کہ مجھے اس عمر میں نانی یا دادی کہلانا اچھا نہیں لگتا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ مارک کی فیملی اب میری فیملی ہے اور میں اس کے پوتے پوتیوں کی دادی ہی کہلاﺅں گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس