وہ وزیراعظم جس نے 35 ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے

وہ وزیراعظم جس نے 35 ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے
وہ وزیراعظم جس نے 35 ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کثرت ازواج کے حوالے سے قدیم راجے مہاراجے شہرت رکھتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ آج کے دور میں بھی ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جنہوں نے ہزاروں خواتین کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا۔ اب کیوبا کے سابق وزیراعظم فیدل کاسترو ہی کو دیکھ لیں، جنہوں نے اپنی زندگی میں 35ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق فیدل کاسترو کی موت 90سال کی عمر میں ہوئی اور ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ 40سال سے زائد عرصے تک روزانہ 2خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے رہے۔ یہ دعویٰ ان کے ساتھ کام کرنے والے کیوبا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کیا ہے۔ اس نے بتایا تھا کہ وہ لنچ کے بعد اور رات کو ایک ایک خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتے تھے۔
معروف اداکارہ کلوئے کارڈیشن کے سابق شوہر لیمار اوڈم نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ وہ اب تک 2ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر چکے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ”مجھے اتنا یاد ہے کہ مجھ پر اوائل عمری سے ہی خواتین سے جنسی تعلق قائم کرنے کا جنون سوار ہے۔ میرے لیے کسی خاتون کے ساتھ تعلق قائم کرنا کوئی بڑی بات نہیں لیکن زیادہ تر خواتین کو میں اس کے عوض پیسے دیتا ہوں۔ ‘اسی طرح باسکٹ بال پلیئر ولٹ چیمبرلین نے اپنی کتاب میں 20ہزار خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کا اعتراف کر رکھا ہے۔ معروف اداکار چارلی شین 5ہزار خواتین کے ساتھ تعلق کا اعتراف کر چکے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -