سوشل میڈیا سٹار لڑکی سے اظہار محبت کے لیے آدمی نے اپنی زبان کاٹ ڈالی

سوشل میڈیا سٹار لڑکی سے اظہار محبت کے لیے آدمی نے اپنی زبان کاٹ ڈالی
سوشل میڈیا سٹار لڑکی سے اظہار محبت کے لیے آدمی نے اپنی زبان کاٹ ڈالی

  



برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) مداح اپنے پسندیدہ سٹار سے محبت کے اظہار کے لیے انوکھے طریقے اپناتے رہتے ہیں لیکن آپ یہ سن کر خوفزدہ رہ جائیں گے کہ برازیل کی ایک سوشل میڈیا سٹار کے ایک مداح نے اس سے اظہار محبت کے لیے اپنی زبان ہی کاٹ ڈالی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس سوشل میڈیا سٹار کا نام تھیوڈورا ٹیڈی موٹینو ہے جس کے انسٹاگرام پر 30لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ وہ بنیادی طور پر برازیل سے ہے تاہم اب وہ امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ہے اور وہاں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

تھیوڈورا نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا ہے کہ اسے اس کے ایک مداح نے اپنی ایک ویڈیو بھیجی ہے جس میں وہ اپنی زبان درمیان سے کاٹ کر دو ٹکڑے کر دیتا ہے۔ یہ حرکت کرنے سے قبل وہ مداح ویڈیو میں تھیوڈورا کے ساتھ اظہار محبت کرتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ اس کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ پھر وہ اسے اپنی بات کا یقین دلانے کے لیے اپنی زبان کاٹ ڈالتا ہے۔ تھیوڈورا کا کہنا تھا کہ ”اس مداح کی یہ حرکت دیکھ کر میں خوفزدہ رہ گئی۔ اس سے پہلے بھی میرا ایسے مداحوں سے واسطہ رہتا ہے جو میرے لیے بہت کچھ انوکھا کرتے ہیں لیکن اس نوجوان کی حرکت پر میں اب بھی خوف میں مبتلا ہوں اور شاید ہمیشہ رہوں گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس