لاہور قلندرز کی شکست پر دلبرداشتہ ہونے والے ننھے مداح کو زبردست پیشکش کر دی گئی، جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں

لاہور قلندرز کی شکست پر دلبرداشتہ ہونے والے ننھے مداح کو زبردست پیشکش کر دی ...
لاہور قلندرز کی شکست پر دلبرداشتہ ہونے والے ننھے مداح کو زبردست پیشکش کر دی گئی، جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائٹیڈ کے ہاتھوں شکست پر دلبرداشتہ ہونے والے قلندرز کے ننھے فین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے بچے کو سٹیڈیم آکر میچ دیکھنے اور قلندرز سے ملاقات کی دعوت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلندرز کی انتظامیہ بچے سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے، خواہش ہے کہ وہ بچہ سٹیڈیم آکر میچ دیکھے اور قلندرز سے ملاقات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ننھے فین کی لاہور قلندرز کے ساتھ جذباتی وابستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پورے پاکستان سے لوگ لاہور قلندرز سے محبت کرتے ہیں، حالانکہ ابھی پورا ٹورنامنٹ باقی ہے لیکن لوگوں کا ٹیم کیلئے یوں جذباتی ہوجانا قلندرز سے ان کے لگاﺅ کا مظہر ہے۔لاہور قلندرز بظاہر تو لاہور کی ٹیم ہے لیکن اس کو محبت کرنے والے پورے پاکستان میں بستے ہیں اور جس طرح کے جذبات کا اظہار لوگ قلندرز کے ساتھ کرتے ہیں ایسے تو پاکستان ٹیم کیلئے بھی نظر نہیں آتے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے ہاتھوں لاہور کی ایک وکٹ سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ننھے فین کی وڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں بچہ اپنی پسندیدہ ٹیم کی ناکامی پر رو کر افسوس کا اظہار کررہا تھا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update