کرونا وائرس کا علاج ، پاکستان نے بڑا قدم اٹھالیا، فواد چوہدری کا زبردست اعلان

کرونا وائرس کا علاج ، پاکستان نے بڑا قدم اٹھالیا، فواد چوہدری کا زبردست اعلان
کرونا وائرس کا علاج ، پاکستان نے بڑا قدم اٹھالیا، فواد چوہدری کا زبردست اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کرونا وائرس کے حوالے سے سائنسدانوں کی عالمی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے بتایا کہ سائنسدانوں کی عالمی کانفرنس 2 مارچ 2020 کو کراچی میں ہوگی، جس میں دنیا بھر کے 23 ممالک سے سائنسدان شریک ہوں گے اور کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سر جوڑیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کرونا وائرس کا چیلنج کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ تمام انسانیت کا ہے اور عالمی تعاون سے ہی اس بڑے چیلنج کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ چین کی جانب سے بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کی پاکستانی کوششوں کا بارہا اعتراف کیا جاچکا ہے۔ منگل کو چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستان پہلا ملک تھا جو مدد کیلئے آگے بڑھا اور جس کی پارلیمنٹ نے چین کی کوششوں کے اعتراف میں قرار داد منظور کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -