ہمسائیہ ملک کے نائب وزیر صحت خود ہی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

ہمسائیہ ملک کے نائب وزیر صحت خود ہی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے
ہمسائیہ ملک کے نائب وزیر صحت خود ہی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

  



تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایرانی نائب وزیر صحت ایرج ہررچی خود بھی کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔تہران حکومت کے لیے ایرانی نائب وزیرصحت کا کروناوائرس کا شکار ہوجانا باعث تشویش ہے۔گزشتہ روز ایرج ہررچی ایران میں کروناوائرس سے متعلق پریس کانفرنس کررہے تھے، اس دوران انہیں کھانستے ہوئے دیکھا گیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہلک وائرس سے اتنی اموات نہیں ہوئیں جتنی بتائی جارہی ہیں۔وزرات صحت کے شعبہ تعلقامہ عامہ کا کہنا ہے کہ ہررچی نے کروناوائرس کا ٹیسٹ کرایا جو پازیٹو رہا، انہیں گھر میں سب سے الگ رکھا گیا ہے جہاں کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اموات 12 ہو گئیں، جب کہ 61 متاثر ہیں۔

مزید : بین الاقوامی