ملتان کرکٹ سٹڈیم میں کل12برس بعدتماشائیوں کاشورگونجےگا، تیاریاں مکمل،جنوبی پنجاب کےشیدائیوں کا جنون عروج پر

ملتان کرکٹ سٹڈیم میں کل12برس بعدتماشائیوں کاشورگونجےگا، تیاریاں مکمل،جنوبی ...
ملتان کرکٹ سٹڈیم میں کل12برس بعدتماشائیوں کاشورگونجےگا، تیاریاں مکمل،جنوبی پنجاب کےشیدائیوں کا جنون عروج پر

  



ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان کرکٹ سٹڈیم میں کل12برس بعد تماشائیوں کاشورگونجے گا،پی ایس ایل کےتین میچز کی میزبانی کیلئےملتان میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،ملتان کرکٹ سٹڈیم میں آخری ایک روزہ میچ بنگلہ دیش کیخلاف16اپریل 2008 میں کھیلاگیاتھا۔

تفصیلات کےمطابق کل26فروری کو12برس کےبعدایچ بی ایل پی ایس ایل فائیوکےایونٹ کےموقع پرملتان سلطان کی ٹیم پشاورزلمی کی ٹیم کےساتھ مدمقابل ہو گی،ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھرمیں کرکٹ کےشیدائیوں کاجنون عروج پرہے،30ہزارسے زائد تماشائیوں کیلئےگنجائش رکھنےوالےملتان نیوکرکٹ سٹڈیم کاباقاعدہ افتتاح2001میں کیاگیا،2001سے2008کےدرمیان ملتان کرکٹ سٹڈیم میں انڈیا اور پاکستان،بنگلہ دیش اور پاکستان،زمباوے اور پاکستان،ویسٹ اور انڈیز اور پاکستان کےدرمیان5 ٹیسٹ میچزاورسات انٹرنیشنل ون ڈےمیچز ہوچکے ہیں۔گزشتہ برسوں میں دہشت گردی کی لہرنےجہاں ملک بھرکھیل وثقافت کی سرگرمیوں کونقصان پہنچایا،وہاں ملتان کرکٹ سٹڈیم بھی 12سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی سے محروم رہا، پی ایس ایل فائیو کے انعقاد سے قبل ملتان کرکٹ سٹڈیم کی تزین و آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کیےگئےہیں جبکہ پہلی مرتبہ ڈیجٹل سکور بورڈبھی انسٹال کیا گیا ہے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھرکے شہری پی ایس ایل کے میچز کےملتان کرکٹ سٹڈیم میں انعقادپر پرجوش ہیں۔

مزید : PSL