ریپ کیس میں 25 برس قید کی سزا، ہاروی ونسٹن کے معاملے پر صدر ٹرمپ کا موقف بھی آگیا

ریپ کیس میں 25 برس قید کی سزا، ہاروی ونسٹن کے معاملے پر صدر ٹرمپ کا موقف بھی ...
ریپ کیس میں 25 برس قید کی سزا، ہاروی ونسٹن کے معاملے پر صدر ٹرمپ کا موقف بھی آگیا

  



نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ہاروی ونسٹن کو ریپ کیس میں 25 برس قید کی سزا سنائے جانے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف بھی سامنے آگیا ۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے صدر ٹرمپ سے ہاروی ونسٹن کے کیس کے حوالے سے سوال پوچھا۔ اس سوال پر ٹرپ کا کہنا تھا ’ میں کبھی بھی ہاروی ونسٹن کا فین نہیں رہا، وہ مجھے شکست دینا چاہتا تھا، مجھے کیس کے بارے میں زیادہ پتا نہیں ہے، میں اسے بہت کم ہی جانتا ہوں، وہ کوئی ایسی شخصیت نہیں ہے جس کو میں پسند کرتا، ڈیموکریٹس اسے پسند کرتے ہیں، مشیل اوبامہ اور ہیلری کلنٹن ہاروی کو بہت پسند کرتی تھیں۔‘

جب ٹرمپ سے ہاروی ونسٹن کیس کے فیصلے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس کو خواتین کیلئے بڑی کامیابی قرار دیا۔ ’ انڈیا میں ہونے کی وجہ سے میں اس کیس کے بارے میں زیادہ نہیں جان پایا، لیکن خواتین کیلئے یہ بہت بڑی فتح ہے، اس کیس سے بہت بڑا پیغام گیا ہے۔‘

خیال رہے کہ ہالی ووڈ کے انتہائی طاقتور پروڈیوسر ہاروی ونسٹن پر 2018 میں بہت سی اداکاراﺅں نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، بعض خواتین نے ان پر ریپ کے الزامات بھی لگائے تھے جس کے بعد پوری دنیا میں ’می ٹو‘ مہم کا آغاز ہوا تھا۔ پیر کے روز نیو یارک کی جیوری نے ہاروی ونسٹن کو پروڈکشن اسسٹنٹ میمی ہیلی کو 2006 میں اوراداکارہ جیسیکا من کو 2013 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر 25 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید : تفریح