کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر ،کے الیکٹرک کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست مل گئی

کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر ،کے الیکٹرک کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی ...
کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر ،کے الیکٹرک کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست مل گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی نرخ بڑھانے کی درخواست 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے جون 2019 تک کی سہ ماہی کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے37 پیسے اضافہ کیا جائے۔ جولائی سے ستمبر2019 تک کی سہ ماہی کیلئے ایک روپے44 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے رواں مالی سال کے 6 مہینوں کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی درخواست دی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواستوں کی سماعت 4مارچ کو اسلام آباد میں ہوگی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی