4 دوست مل کر بھینس خریدنے گئے، راستے میں 3 نے مل کر چوتھے کے ساتھ وہ کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے
بورے والا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیسوں کی ہوس میں 3 دوستوں نے نوجوان ساتھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، وہاڑی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو بین الضلع سے 6گھنٹے میں گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے گگو کے علاقے میں ہونے والے قتل میں ملوث 3ملزمان کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان حیدر، شہباز اور اصغر اپنے قریبی زمیندار دوست صدام کو بھینس کی خریداری کے سلسلہ میں لے کر گئے اور راستہ میں رقم کے لالچ میں آ کر اپنے دوست کی فائرنگ کر کے جان لے لی اور ڈیڈ باڈی ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ہمیں اس قتل کی اطلاع ملی تو فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو ٹریس کر کے ان کی گرفتاری کے لئے اے ایس پی بوریوالا عزیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او گگو ریاض احمد اور سب انسپکٹر ارشاد حسین ہر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔ ملزمان قتل کی واردت کرکے بیرون ضلع میں روپوش ہو گئے تھے جس پر پولیس کی ٹیموں نے 6گھنٹے کی بروقت کارروائی کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔