پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی حکومت کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی ،پاکستانی قوم سے بڑا مطالبہ کر دیا 

پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی حکومت کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی ،پاکستانی قوم ...
پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی حکومت کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی ،پاکستانی قوم سے بڑا مطالبہ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ملکی معاشی تباہی مہنگائی اور بیروزگاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی کی قیمت قوم اور ملک کو ادا کرنا پڑ رہی ہے،غریب کا نہ کھوکھا بچا ہے، نہ دکان، نہ صنعت، نہ ہی چھابڑی اور مکان، گالیاں دینے سے ملک، صنعت، کاروبار، روزگار اور گھر نہیں چلتے،معیشت کو بچانے کے لئے قوم کو فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارا، تیز ترین قرض اور کم ترین ترقی کی شرح معیشت کی تباہی کی علامتیں ہیں،مہنگائی 14فیصد اور پالیسی ریٹ 13.25 فیصد کرنا ملک دشمنی ہے،حکومتی فیصلے معیشت کےگلےکاپھندابن گئےہیں،معیشت مر رہی ہےاور نالائق،نااہل اورنکماسلیکٹڈ کی بےحسی عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ قرضوں میں 12ہزار ارب روپے کا اضافہ لمحہ فکریہ ہے،ڈیڑھ سال میں ملکی پھلتی پھولتی معیشت تباہ کرکے عوام کو غربت اور بیروزگاری کے اندھیرے میں دھکیل دیا گیا ہے،آئندہ مالی سال میں ترقی کی شرح میں مزید کمی کروڑوں افراد کی بیروزگاری کا اعلان ہے۔

مزید :

قومی -