ماں باپ کے ساتھ سڑک پر سوئی 5 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو عبرت کا نشان بنادیا گیا

ماں باپ کے ساتھ سڑک پر سوئی 5 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے ...
ماں باپ کے ساتھ سڑک پر سوئی 5 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو عبرت کا نشان بنادیا گیا

  



اندور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک پل کے نیچے اپنے والدین کے ساتھ سوئی ہوئی 5 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے سفاک مجرم کو پھانسی کی سزا سنادی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی چارج شیٹ کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ یکم دسمبر 2019 کو پیش آیا، ملزم انکت وجے ورگیا نے 5 سالہ بچی کو پل کے نیچے سے اٹھایا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ مجرم یہ سفاک جرم انجام دینے کے بعد اپنے سسرال گیا اور اپنی بیوی سے ملاقات کی، واقعے کے وقت ملزم کی بیوی 9 ماہ کی حاملہ تھی جو کہ اب ایک 2 ماہ کی بچی کی ماں بن چکی ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مجرم کو پکڑا ، ایک کیمرے کی فوٹیج میں مجرم کو بچی کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

اندور کی خصوصی عدالت نے مجرم انکت کو ریپ اور قتل کے جرم میں سزائے موت اور بچوں کے تحفظ کے قانون پوکسو ایکٹ کے تحت عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

مزید : جرم و انصاف