الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے تین ارکان کو بڑی خوشخبری سنا دی

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے تین ارکان کو بڑی خوشخبری سنا دی
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے تین ارکان کو بڑی خوشخبری سنا دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید تین ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی رکنیت معطل کر دی تھی، تاہم جن معطل ارکان کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں الیکشن کمیشن نے ان کی رکنیت بحال کر دی ہے ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے مزید تین ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرا دی ہیں جس پر ان کی رکنیت بحال کر دی گئی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور