’بھگوڑا نہیں کہلاﺅں گا‘ نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ ، خاندان کو بڑا حکم دے دیا

’بھگوڑا نہیں کہلاﺅں گا‘ نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ ، خاندان کو بڑا حکم ...
’بھگوڑا نہیں کہلاﺅں گا‘ نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ ، خاندان کو بڑا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے علاج مکمل ہوئے بغیر ہی پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی نیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پارک لین فلیٹس میں شریف خاندان کے افراد کا اہم اجلاس ہوا جس میں نواز شریف نے اہلخانہ کو پاکستان واپسی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خاندان کے افراد سے کہا کہ ان کی بیماری پر حکومت کی جانب سے سیاست کی جارہی ہے اس لیے وہ پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں، وہ بھگوڑا ہونے کا داغ نہیں لگوانا چاہتے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے فیملی کو ان کی ضمانت کینسل ہونے کی صورت میں پاکستان واپس جانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔