مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ’پاک امریکہ تجارتی مواقع‘ کے عنوان سے کانفرنس ، امریکی قونصل جنرل کی شرکت
لاہور(نیوز رپورٹر)مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے امریکہ اور پاکستان میں کاروبار کو فروغ دینے کے لیے نجی ہوٹل میں سیمینارہوا جس میں امریکی قونصل جنرل کیتھرین روڈریگز اور نائب صدر میپ ملک عامر سلام ،جوائنٹ سیکرٹری مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان محمد صہیب اسلم نے بطو ر مہمان خصوصی شرکت کی ۔
سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے یو ایس قونصل جنرل کیتھرین روڈریگز کا کہنا تھاکہ امریکہ کی جانب سے پاکستان میں 1800 سے زائد نوجوانوں کے لیے تعلیمی سکالر شپس متعارف کروائی گئی ہیں جبکہ 60 سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کے ذریعے حکومت کو ٹیکس دے رہی ہیں۔
سیمینار میں ملک بھر سے معروف کاروباری شخصیات کے علاوہ معروف کمپنیوں کے سی ای اوز نے بھی شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کے دوران امریکی قونصل جنرل لاہور کیتھرین روڈریگز نے پاکستانی نوجوانوں کی ٹیکنالوجی میں صلاحیتوں کو بھی خوب سراہا۔ سیمینار کے اختتام پر سوال جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں جدید طرز انداز پر کاروباری خیالات پر تبصرہ کیا گیا ۔
روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کیتھرین روڈریگز کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی شاندار موقع ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو بڑھایا جائے، یہ ایونٹ بہت ہی شاندار تھا، دعوت دینے پر منتظمین کی شکر گزار ہوں، یہاں واپس بھی آنا چاہوں گی۔