شہباز گل کو اہم عہدہ دئیے جانے کا امکان ،تحریک انصاف کے کس رہنماءکی جگہ لے رہے ہیں ؟حیران کن خبر آگئی

شہباز گل کو اہم عہدہ دئیے جانے کا امکان ،تحریک انصاف کے کس رہنماءکی جگہ لے ...
شہباز گل کو اہم عہدہ دئیے جانے کا امکان ،تحریک انصاف کے کس رہنماءکی جگہ لے رہے ہیں ؟حیران کن خبر آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کومعاون خصوصی برائے میڈیا بنائے جانے کا امکان ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شہباز گل کو افتخار درانی کی جگہ دیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ شہباز گل وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔شہبازگل کافی عرصے سے وفاق میں بھی متحرک ہیں جبکہ وزیراعظم کی صحافیوں سے ملاقات میں بھی شہبازگل شریک تھے۔

اس سے قبل گزشتہ سال 2019 ستمبر میں شہباز گل کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہونے سے پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔شہباز گل پر مختلف محکموں میں چھاپے مارنے کا نوٹیفکیشن سیکریٹری سے جاری کرانے کا الزام ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ نے شہباز گل کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لیٹر جاری کیا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے اپنے عہدے سے تحریری استعفیٰ دیا تھا۔

مزید : قومی