نواز شریف اگر پاکستان نہیں آتے تو اشتہاری قرار دیئے جائیں گے:فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بیمار سیاسی قیدی رپورٹس کی بجائے میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کراتے رہے،اگر نواز شریف پاکستان نہیں آتے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کےمطابق ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاکہ بارہامراسلےلکھنے کے باوجود نواز شریف نے میڈیکل رپورٹس جمع نہیں کرائیں،پنجاب حکومت نے میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی،پاکستان کے قانون کے تحت نواز شریف کو مفرور قرار دیا گیا ہے،نواز شریف اگر پاکستان نہیں آتے تو اشتہاری قرار دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ میڈیا کی زینت بنتا رہا لیکن لندن میں نواز شریف کی سرجری کے حوالے سے میڈیا میں کوئی خبر نہیں آ رہی،لندن میں علاج کرانے کی بجائے ہوٹلز میں دعوتیں اڑائی جا رہی ہیں،نواز شریف کی جہاں سرجری ہونی ہے وہاں میڈیاکورسائی دےدیں۔انہوں نےکہاکہ شہباز شریف نےاصرارپرجو عہدہ لیا اسےبےتوقیر نہ کریں،اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں نبھانے کیلئےشہباز شریف واپس آئیں اور قومی خزانے سے ملنے والی تنخواہ کو حلال کریں۔