آرمی چیف سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات ،مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کے حوالے سے تبادلہ خیال
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،افغان مفاہمتی عمل اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت ہوئی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یورپی یونین کے سفیر انڈرولا کامینارا کی سربراہی میں وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی ۔اس دوران ایل او سی کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون پر تبادلہ خیال ہوا ۔اس موقع پر یورپی یونین کے وفد نے امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر پاکستان کے کردار کو بھی سراہا ۔