بابا فریدؒ کی نگری میں حوا کی بیٹی کی عصمت دری، ذہنی معذور لڑکی سے 2 ماہ تک مسلسل زیادتی
پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بابا فریدؒ کی نگری میں حوا کی بیٹی کی عصمت لوٹ لی گئی، ذہنی معذور لڑکی سے 2 ماہ تک مسلسل زیادتی کی جاتی رہی۔
پولیس کے مطابق پاکپتن میں ذہنی معذور، گونگی اور بہری خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرکے 2 ماہ تک زیادتی کا سلسلہ جاری رکھا جس کے باعث وہ حاملہ ہوگئی، حاملہ ہونے پر خاتون کے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان کھل کر سامنے آئی۔
تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اندراج مقدمہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔