کراچی،5سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش، پی ٹی آئی رکن اسمبلی تھانے پہنچ گئے

کراچی،5سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش، پی ٹی آئی رکن اسمبلی تھانے پہنچ گئے

  



کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے کورنگی میں 5 سالہ بچی سے مبینہ بداخلاقی کی کوشش پر ایم پی اے راجہ اظہر واقعے کا مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ اظہر معصوم بچی کے اہل خانہ کی مدد کے لیے تھانے پہنچ گئے، کورنگی کے علاقے میں ایک پانچ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر بداخلاقی کی کوشش کی گئی تھی، متاثرہ بچی کو واقعے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔لیڈی ایم ایل او کی عدم موجودگی کے باعث میڈیکل رپورٹ مرتب نہیں کی جا سکی، جس کی وجہ سے واقعے کا مقدمہ بھی درج نہیں کیا جا سکا، بچی کے والد کا کہنا تھا ذیشان نامی شخص نے ان کی بیٹی کو اغوا کیا کر کے بداخلاقی کی کوشش کی۔واقعے کیخلاف راجہ اظہر ابراہیم حیدری تھانے پہنچے، انھوں نے کہا کہ وہ بچی کے اہل خانہ کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں، کراچی میں بداخلاقی کے بڑھتے ہوئے واقعات افسوسناک ہیں۔ پارلیمنٹ سے پاس کردہ قانون پر عمل درآمد کا وقت آ چکا، انسانی شکل میں چھپے حیوان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

پی ٹی آئی ایم پی اے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر