پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟اہم فیصلے کا دن آگیا

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟اہم فیصلے کا دن آگیا
پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟اہم فیصلے کا دن آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)  کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے کے حوالے سے آج فیصلہ  کرسکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف اے ٹی ایف نےپاکستان سے متعلق ایشیا پیسفک رپورٹ پر جائزہ مکمل کرلیا ہے جس کی روشنی میں آج پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنےکا اعلان متوقع ہے۔ پاکستان سے متعلق ایشیا پیسفک رپورٹ پر ایف اے ٹی ایف کا جائزہ گزشتہ روز ہونیوالے ورچوئل اجلاس میں مکمل ہوگیا  تھا۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں زیر بحث آنے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد کیا ہے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام 27 شرائط پر مکمل یا جزوی عمل درآمد کرلیا ہے اور 27 میں سے کوئی بھی شرط نامکمل نہیں رہی ہے اس لئے وزارت خزانہ کے حکام اچھی خبر کےلئے پر امید ہیں۔

مزید :

قومی -