ریلوے پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ، نقد انعام تقسیم

ریلوے پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ، نقد انعام تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سنٹرل پولیس آفس ریلوے لاہور میں تقریب تقسیم انعامات کا نعقاد کیا گیا جس میں انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان نے اچھی کارکردگی دکھانے والے ریلوے پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام سے نوازا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز وقار عباسی، اے آئی جی ایڈمن راجہ ظہیر ارشداور ایس پی ریلوے لاہور ملک محمد عتیق بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق  لیڈی انسپکٹر نائلہ اشرف، انسپکٹر جاوید خان اور انسپکٹر رانا ارسلان کو 94ویں ایڈوانس کورس منعقدہ پولیس کالج سہالہ کو کامیابی سے پاس کرنے اور بالترتیب پہلی، چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ لیڈی انسپکٹر نائلہ اشرف کو 94ویں ایڈوانس کورس منعقدہ پولیس کالج سہالہ میں اوورآل پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔ 
مزید چوری کے مقدمے پر مامور ریلوے پولیس ملتان ڈویژن کی تفتیشی ٹیم جس میں سب انسپکٹر فیاض احمد، سب انسپکٹر محمداسلم، کانسٹیبل محمد آصف، کانسٹیبل سجاد الاسلام اور کانسٹیبل عبدالحق شامل ہیں کو پروفیشنل طریقے سے تحقیقات کرنے، مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سمیت مال مقدمہ برآمد کروانے پر تعریفی سرٹفیکیٹ و نقد انعام سے نواز گیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و جوان محکمہ کا فخر ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کی جانب خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاہم ملازمین کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی فرض شناسی و ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے محکمہ کے مثبت امیج کو فروغ دینے میں بھر پور کردار ادا کریں۔ 
 اس موقع پر انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و جوان محکمہ کا فخر ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کی جانب خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاہم ملازمین کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی فرض شناسی و ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے محکمہ کے مثبت امیج کو فروغ دینے میں بھر پور کردار ادا کریں۔ 

مزید :

علاقائی -