ڈاکوؤں کی اہلخانہ کو یر غمال بنا کر گھروں میں لوٹ مار، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چوری 

ڈاکوؤں کی اہلخانہ کو یر غمال بنا کر گھروں میں لوٹ مار، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پرڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے میں مسلح ڈاکو وسیم کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ 50 کی نقدی،زیورات و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے  گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو مظفر کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 3لاکھ75  ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے سبزہ زار کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو جمال اور فیملی سے 1لاکھ 20 ہزار کی نقدی و زیورات، شاہدرہ ٹاؤن کے علا قہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو مسحن بٹ  سے 90 ہزار نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے  گجر پورہ  کے علاقے سے نوید اور فیملی سے 1لاکھ 70ہزار نقدی و زیورات، گلشن راوی میں حاجی صادق سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 60 ہزار،لوئر مال میں فیروز سے گن پوائنٹ پر35 ہزار نقدی موبائل فون اور نشتر کالونی سے گن پوائنٹ پر فیاض شیخ سے 18ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور  اچھرہ اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں جبکہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ۔نیو انارکلی اور سمن آباد سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -