شالیمار، باپ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کر ڈالا، آشنازخمی 

شالیمار، باپ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کر ڈالا، آشنازخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)شالیمارکے علاقے میں غیرت کے نام پر باپ نے فائرنگ کر کے  بیٹی کو قتل جبکہ آشنا کو شدید زخمی کردیا پولیس نے فائرنگ کرنے پر مقتولہ شہناز کے والد کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق شالامار کے علاقہ میں غیرت کے نام پر باپ نے جوان بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا شہناز بی بی کو والدنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا مقتولہ شہناز بی بی کے آشنا زبیر کے ساتھ تعلقات تھے گرفتاری کے بعد مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ بیٹی کوآشنا کیساتھ دیکھ کردونوں پرفائرنگ کی فائرنگ کی زد میں آ کرشہناز بی بی موقع پر جاں بحق  آشنا زبیر شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے تفتیش جاری کرد یا  درج ایف آئی آر میں بیان کیا گیا کہ اکرم اسد نے غیرت کے نام پر زبیر ولد ظفر اقبال اور اپنی بیٹی شہناز کوثر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا شہناز کوثر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ آشنا زبیر میوہسپتال  ایمرجنسی وارڈمیں زیر علاج ہے  فائرنگ کے دوران مقتولہ شہناز کوثر کا بھائی یاسین بھی مضروب ہوکر اسی ہسپتال داخل ہے واقعہ کے بعد ملزم اکرم اسد کوشیلرچوک ملتانی کالونی سے گرفتار کر لیا گیا۔ 

مزید :

علاقائی -