سندھ تحریک انصاف میں بھی اختلاف!

سندھ تحریک انصاف میں بھی اختلاف!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سینیٹ الیکشن کے حوالے سے جوڑ توڑ اور الزام تراشی کا سلسلہ دراز ہو گیا ہے،سندھ میں تحریک انصاف کی صفوں میں بھی اختلاف سامنے آ چکا ہے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے الزام لگایا کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کے لئے جماعتی ٹکٹ کے لئے35کروڑ روپے کی ڈیل ہوئی اور سندھ کے فیصلے ڈرائنگ روم میں ہو رہے ہیں،اس ٹکٹ کا فیصلہ گورنر ہاؤس میں کیا گیا،ٹکٹ ہولڈر سیف اللہ ابڑو نے اسے الزام اور جھوٹ قرار دے کر لیاقت جتوئی کو ہتک عزت کا نوٹس دے دیا اور دو ارب روپے کا ہرجانہ مانگا ہے۔ لیاقت جتوئی کے مطابق انہوں نے 26فروری کو ہم خیال اراکین کا اجلاس بلایا ہے،جس میں معاملہ پر غور ہو گا اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔خیبرپختونخوا میں خٹک برادران میں اختلافات نے وہاں نوشہرہ کے ضمنی انتخاب کو متاثر کیا،اب سندھ میں بھی دراڑیں نظر آ رہی ہیں۔یہ تحریک انصاف کے لیے کوئی نیک شگون نہیں ہے،ماضی میں سیاسی جماعتیں داخلی دھڑے بندی کا شکار ہو کر اپنا اثرو رسوخ کھوتی رہی ہیں،وزیراعظم عمران خان کو اس طرف توجہ کرنی چاہیے، اور اپنی پارٹی کے معاملات کو بے قابو ہونے سے روکنا چاہیے۔

مزید :

رائے -اداریہ -