پنجاب بار کونسل کو علی احسن رانا کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم 

 پنجاب بار کونسل کو علی احسن رانا کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے لاہور ٹیکس بار کے صدر علی احسن رانا کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے دائر درخواست پر پنجاب بار کونسل کو علی احسن رانا کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو اس بابت رپورٹ 10 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ لاہور ٹیکس بار کے صدر علی احسن رانا کی تعلیمی اسناد درست نہیں، جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر علی احسن رانا نے اہل ایل بی کیا، علی احسن رانا کا اصل محمد شاہد ہے نادرا سے تصدیق کرایا جاسکتا ہے، علی احسن رانا نامی شخص کی ڈگریوں کو استعمال کرکے وکیل بن گئے، عدالت سے استدعاہے کہ علی احسن رانا کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم دیا جائے۔
تصدیق کا حکم