پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین 1اعشاریہ 1ارب ڈالر کا سالانہ پلان منظور 

پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین 1اعشاریہ 1ارب ڈالر کا سالانہ پلان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالر کا سالانہ پلان منظور ہوگیا۔ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے ماتحت ادارے انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن(آئی ٹی ایف سی) نے پاکستان کیساتھ 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالر کا سالانہ پلان کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرور بختیار نے کہا کہ آئی ٹی ایف سی پاکستان کا اہم مالیاتی پارٹنر رہا ہے، اور فنانسگ معاہدہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کا پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو بین الاقوامی سطح پر سہرایا جا رہا ہے، کورونا سے متاثر معیشت بحال ہونا شروع ہو گئی ہے، تیل و گیس کا شعبہ معاشی ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ 
خسرو بختیار