فیصل آباد میں ڈاکو راج قائم، ڈکیتی، چوری کی 51وارداتیں 

  فیصل آباد میں ڈاکو راج قائم، ڈکیتی، چوری کی 51وارداتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) ضلع بھر میں ڈکیتی،راہزنی کی26اور چوری کی25وارداتیں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے منظم گروہ شہریوں سے 20 لاکھ روپے سے زائد نقدی،طلائی زیورات، 14 موٹرسائیکل،قیمتی مویشی،درجن بھر سے زائد موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فائرنگ کرتے فرار ہوگئے‘تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے احمد سعید سے50ہزارروپے،موبائل فون چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے‘امجد سے 97 ہزار، موٹر سائیکل،عمیر سے سوا دو لاکھ روپے کی نقدی‘ عارف کی دکان سے15ہزار روپے کی نقدی،نکاش کے 40 ہزار،آصف سے50ہزار،عدیل،عمران،ندیم،اختر،علی،رؤف،مبارک،عمران،حسین،حماد،سعید،عابد،عمران،اعجاز،فخر حسین،طاہرہ،گوہر،طلحہ، واصف اور آصف سے لاکھو ں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ عابد حسین کی دکان سے ڈھائی لاکھ روپے کی نقدی‘صابر،غلام فرید،عبدالمجید اور ناصر کی دکانوں سے نقدی و قیمتی سامان،جاوید،مغیث اور رستم کے گھروں سے نقدی،طلائی زیورات اور قیمتی سامان،انورکے40کبوتر،جہانگیر کے تین بکرے،طور خان،نیئر،بابر،ساجد،شہباز،طیب،گلزار،شفیق،شمشیر،شعیب،تنویر،ثقلین،عمر اور فہد کی موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہوگئے
وارداتیں