مردان،چیئرمین بورڈ آف گورنر ڈاکٹر نوشیروان کا یم ٹی آئی کا دورہ

مردان،چیئرمین بورڈ آف گورنر ڈاکٹر نوشیروان کا یم ٹی آئی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاو رکے چیئرمین بورڈ آف گورنز ڈاکٹرنوشیروان برکی نے میڈیکل ٹیچنگ اسپتال (ایم ٹی آئی) مردان کا دورہ کیا اوراسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔سیکرٹری بی اوجی اور ڈپٹی ڈائریکٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آء ایس) لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) بلال بشیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈین، سی ای او باچا خان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاضل، ایم ڈی ایم ٹی آئی مردان پروفیسر ڈاکٹر مختیار علی، ایچ ڈی پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود، ڈی ایچ ڈی ڈاکٹر جاوید اقبال، سیکریٹری بی او جی اظہر خان، منیجر آئی ٹی محسن علی اور دیگر حکام بھی موجودتھے۔ ڈاکٹر نوشیران برکی نے دورے کے اوپی ڈی، ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی، کارڈیالوجی وارڈ، نئے قائم کئے گئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹروں سے بات کی اور دستیاب سہولیات، عملے اور دیگر متعلقہ سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔نوشیران برکی کو کارڈیالوجی وارڈ میں مریضوں کے داخلے کے طریقہِ کار اور اسپتال میں مریضوں کے عمومی قیام کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ڈاکٹر نوشیروان برکی نے امراض قلب کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی تعریف کی اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے وارڈ میں مریضوں کی دیکھ بھال کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز دیں۔آئی ٹی سنٹر کے دورے کے دوران، ڈاکٹر نوشیرانو برکی نے سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنی کی جانب سے ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سروس (ایچ ایم آئی ایس) سافٹ ویئر کی تیاری میں تاخیرپر تشویش کا اظہار کیا۔ڈاکٹر نوشیران برکی کو بتایا گیا کہ ایچ ایم آئی ایس کے لئے آلات اور مشینری پہلے ہی نصب کردی گئی ہے اور سافٹ ویئر تیار کرنے کے لئے ایک نجی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔