اشتعال انگیز تقاریر ہٹانے کیلئے درخواست پر حکام سے جواب طلب

 اشتعال انگیز تقاریر ہٹانے کیلئے درخواست پر حکام سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے نفرت اور اشتعال انگیز تقاریر ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر ڈی ایف آئی اے سمیت دیگر حکام سے 3مارچ تک جواب طلب کرتے ہوئے اسی معاملے پر اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کے لئے طلب کرلیا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمدقاسم خان نے بشارت علی کی درخواست پر سماعت کی جس میں سوشل میڈیا پر نفرت اور اشتعال انگیز مواد کی نشاندہی کی گئی ہے  وکیل نے موقف اختیارکیاکہ سوشل میڈیا پر نفرت اور اشتعال پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں نے درخواستیں لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی،سرکاری اداروں کو سوشل میڈیا پر سے نفرت اور اشتعال انگیز مواد ہٹانے کا حکم دیا جائے،
اشتعال انگیز تقاریر