اکاؤنٹس کی چھان بین،15 جماعتوں کے نمائندے الیکشن کمیشن میں پیش

   اکاؤنٹس کی چھان بین،15 جماعتوں کے نمائندے الیکشن کمیشن میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) الیکشن کمیشن میں اکاؤنٹس کی چھان بین سے متعلق کیس میں 15 سیاسی جماعتوں کے نمائندگان پیش ہوئے جبکہ چار جماعتوں کے نمائندے نہ آئے۔ کمیشن نے پارٹیوں کو اطلاع دینے کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کی کاپی تمام سیاسی جماعتوں کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی۔تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد 19 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی طلبی کے نوٹسز جاری کیے تھے۔ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی پاکستان، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، ق لیگ، بی این پی مینگل، بی این پی عوامی، اے این پی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، جی ڈی اے، جماعت اسلامی کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ جمہوری وطن پارٹی، نیشنل پارٹی، تحریک لبیک پاکستان سمیت 19 جماعتوں کے سربراہان کو الگ الگ نوٹس بھجوائے تھے۔
اکاؤنٹس کی چھان بین

مزید :

صفحہ آخر -