پاکستان کے سرکاری آفیشلز کیلئے واٹس ایپ کی طرز پر ایپلی کیشن کی تیاری

پاکستان کے سرکاری آفیشلز کیلئے واٹس ایپ کی طرز پر ایپلی کیشن کی تیاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزارت آئی ٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری آفیشلز کے لئے واٹس ایپ کی طرزپرایپلی کیشن تیار کررہے ہیں، ایپلی کیشن کا مقصد حکومتی آفیشلز کی کمیونیکیشن کو محفوظ بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کااجلاس ہوا، جس میں این آئی ٹی بی نے اسمارٹ آفس منصوبے پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا منصوبیپرکام جاری ہے، اخراجات 572 ملین روپے سے زائد آئیں گے۔حکام این آئی ٹی بی نے کہا وفاقی وزارتوں اورمحکموں کواسمارٹ آفس پرمنتقل کیاجارہاہے اور سرکاری آفیشلز کیلئے واٹس ایپ کی طرزپرایپلی کیشن تیار کررہے ہیں، ایپلی کیشن کا مقصد حکومتی آفیشلز کی کمیونیکیشن کو محفوظ بنانا ہے۔وزارت آئی ٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ سے متعلق لوگوں میں تربیت اورآگاہی کافقدان ہے، اس وقت واٹس ایپ کاڈیٹاامریکا میں ہوسٹ ہوتاہے، دیگر ممالک میں سرکاری ڈیٹاانکے ممالک میں ہی محفوظ رکھاجاتاہے، سائبرسیکورٹی پالیسی لارہے ہیں۔
 ایپلی کیشن

مزید :

صفحہ آخر -