جامع مسجد شملہ پہاڑی کے خطیب مولانا عابد محمود قریشی انتقال کر گئے

جامع مسجد شملہ پہاڑی کے خطیب مولانا عابد محمود قریشی انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (خصوصی رپورٹ)جامعہ اشرفیہ لاہور کے شعبہ جدید معہد ام القری میں تفسیر اور عربی ادب کے استاد مولانا عابد محمود قریشی اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے مرحوم کو عربی ادب اوراصلاحی بیان پر کمال عبور حاصل تھا انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور ہی میں قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد درس نظامی کرتے ہوئے دینی تعلیم مکمل کی اور وہ ایک عرصہ سے جامعہ اشرفیہ لاہور میں تفسیر اور عربی ادب کے استاد،جامع مسجد شملہ پہاڑی پریس کلب لاہور میں خطیب اور عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے سینئر ممبر تھے مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی جس میں اساتذہ، علماء کرام، طلباء اور عزیز و اقارب سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد میں مرحوم کو مقامی قبرستان اچھرہ لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا مولانا عابد محمود قریشی کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا احمد حسن،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیرحسن،مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی اورمولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم جید عالم دین،انتہائی متقی پرہیزگار،نیک سیرت اورخوش طبع  انسان تھے،انہوں نے کہا کہ وہ مرحوم کے لواحقین و ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کی۔
مولاناعابد قریشی 

مزید :

صفحہ آخر -