تعلمی شعبے میں یکساں قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانا ہو گا: صدر مملکت 

  تعلمی شعبے میں یکساں قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانا ہو گا: صدر مملکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبے میں تفریق ختم کرنے کیلئے یکساں قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانا ہوگا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت ایوانِ صدر میں یکساں قومی نصاب پر اجلاس ہوا جس میں وزیرِ تعلیم، شفقت محمود، وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیرِ مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ صدر مملکت نے کہاکہ تعلیمی شعبے میں تفریق ختم کرنے کیلئے یکساں قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانا ہوگا، طلبہ میں کردار سازی، تنقیدی اور تخلیقی سوچ فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ملکی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے معیاری اور تحقیق پر مبنی تعلیم دینا ہوگی، صدر مملکت کو یکساں قومی نصاب کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔ بتایاگیاکہ یکساں قومی نصاب نجی شعبے، دینی مدارس سمیت تمام وفاقی اکائیوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا، یکساں قومی نصاب ملک کی تعلیمی ضروریات کیلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا، یکساں قومی نصاب کو تین مراحل میں ڈیزائن کیا، تعلیم کے تمام شعبوں میں لاگو کیا جائیگا۔
عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -