پراپرٹی ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف قانون میں نئی ترامیم،جائیداد سیل ہو گی

    پراپرٹی ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف قانون میں نئی ترامیم،جائیداد سیل ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی) حکومت نے پراپرٹی ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف قانون میں نئی ترامیم کردیں،سیکشن 16 کے تحت نادہندگان کی پراپرٹیز اب پھر سیل ہو جائیں گی اور عدالتی حکم نامے کی پناہ لینے والے پراپرٹی نادہندگان اب نہیں بچ پائیں گے اورپراپرٹی ٹیکس ہر صورت دینا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ برائے قانون کے غیر منقولہ ایکٹ کے سیکشن 16 میں ترامیم کیے گئے فیصلے کی توثیق کردی ہے، اب محکمہ ایکسائز کو غیر منقولہ ایکٹ کے سیکشن 16 میں پراپرٹی سیل کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔ اس سے قبل 2018 میں عدالتی احکامات پر محکمہ ایکسائز کو پراپرٹی سیل کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ قانونی ڈھانچہ نہ ہونے پر پنجاب حکومت کو شہریوں کی پراپرٹیز سیل کرنے سے روکا گیا تھا، اب پنجاب حکومت نے غیر منقولہ پراپرٹی ایکٹ میں ترامیم کرکے نیا قانونی ڈھانچہ تیار کرلیا ہے اور محکمہ ایکسائز کو مکمل اختیارات دے دئیے ہیں،، ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر کمرشل اور انڈسٹریل پراپرٹی کے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں ہوں گی۔
ٹیکس

مزید :

صفحہ آخر -