بجلی کے لٹکتے تارنہ ہٹانے کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب

 بجلی کے لٹکتے تارنہ ہٹانے کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں بجلی کے لٹکتے تارنہ ہٹانے کے خلاف دائردرخواست پر متعلقہ حکام کو ننگی تارروں والے علاقوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے بیرسٹر شہزاد احمد کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت فاضل جج نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ لٹکتی تاروں سے متعلق کوئی اقدام نہیں کرتا تو عدالت مداخلت کرے گی، وکیل کا موقف ہے کہ شہر بھر میں لٹکتی تاریں شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی ہیں،محکمہ کو کئی بار شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،عدالت سے استدعاہے کہ متعلقہ محکمہ کو لٹکتی بجلی کی تاروں کے لئے مناسب اقدامات کا حکم دیا جائے۔
بجلی تار

مزید :

صفحہ آخر -