وکلاء کی جعلی ڈگریوں کی چھان بین سے متعلق رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

 وکلاء کی جعلی ڈگریوں کی چھان بین سے متعلق رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے وکلاء کی جعلی ڈگریوں کی چھان بین سے متعلق رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی،عدالت نے 10مارچ کو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو طلب کرلیا دوران سماعت عدالت نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب ارکان پنجاب بار کونسل کی ڈگریوں کی جانچ کے بارے میں رپورٹ مانگی تھی عدالت کے روبرو رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی نے اپنے وکیل اویس خالد کے ذریعے وکلا کی چیک کی گئی ڈگریوں کا ریکارڈ پیش کر دیا  عدالت نے نومنتخب ممبران پنجاب بار کونسل کی ڈگریوں کی بابت پراگرس رپورٹ طلب کر رکھی تھی درخواست گزارمس گلزار بٹ ایڈووکیٹ کا موقف ہے کہ اگر تمام وکلاء کی ساری ڈگریوں کی تصدیق ممکن نہیں تو امیدواروں کی ساری ڈگریاں تصدیق کرالی جائیں۔
جعلی ڈگریاں 

مزید :

صفحہ آخر -