مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام یوم فاطمہ و علیؓکانفرنس

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیراہتمام یوم فاطمہ و علیؓکانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(نمائندہ خصوصی)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری حناتقوی کی جانب سے عظیم الشان یوم فاطمہ و علیؓ کانفرنس میں 55 سے زائد مہمانان گرامی نے شرکت کی جن میں معلمات، ذاکرات، پروفیسرز،ڈاکٹرز، انجینئرز،ویمن چیمبر آف کامرس انڈسٹری کی بانی صدر ڈاکٹر شمائلہ جاوید، جماعت اسلامی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ احمد چرچ گیٹ آف نیشن کی سربراہی میں کافی تعداد میں مسیحی خواتین جبکہ سیاسی شخصیات میں پیپلز پارٹی، تحریک نصاف اور (ن)لیگ کی اراکین اسمبلی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی اس موقع پر خصوصی شرکت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم  مولانا احمد اقبال رضوی، سیکرٹری جنرل پنجاب مولانا عبد الخالق اسدی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ تحسین شیرازی، ذکیہ نقوی،  رباب ترمذی، نرگس ھادی اور معصومہ بہشتی کی تھی اس کانفرنس کے آغاز میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عظمی نقوی نے کانفرنس کا ایجنڈا پیش کیا سیکرٹری جنرل حنا تقوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیدہ سلام اللہ علیھا کی ذات گرامی پر روشنی ڈالی 

ہوے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا اخلاق و کردار میں اپنی والدہ ماجدہ حضرت خدیجۃ الکبری سلام اللہ علیھا کی صفات عالیہ کا واضح نمونہ ہیں