والٹن ایئرپورٹ پر کثیر المنزلہ  عمارت منصوبہ کیخلاف درخواست  پر حکومت سے جواب طلب 

 والٹن ایئرپورٹ پر کثیر المنزلہ  عمارت منصوبہ کیخلاف درخواست  پر حکومت سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے والٹن ایئرپورٹ پر کثیر المنزلہ عمارت کا منصوبہ کے خلاف دائردرخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیاہے،مسٹرجسٹس عاصم حفیظ نے لاہور فلائنگ کلب کی درخواست پر درخواست پر سماعت کی جس میں والٹن ائیر پورٹ پر کثیر المنزل عمارت کی تعمیر کو چیلنج کیا گیاہے،درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے کہ 126 ایکٹر زمین فلائنگ کلب کی ملکیت ہے،دوران سماعت والٹن ایئرپورٹ کے ملکیتی کاغذات عدالت میں پیش کئے گئے، وکیل نے نشاندہی کی کہ والٹن ائیرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے آرڈیننس کا اجرا ء کیا گیا اور یہ آرڈیننس قانون کے منافی ہے، فاضل جج نے کہا کہ ملکیت کو بعد میں دیکھیں گے،آرڈیننس تو مدت پوری ہونے پر خارج ہوجائے گا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اتنا بڑا معاملہ ہے آرڈیننس کی بجائے اسمبلی سے کیوں منظور نہیں کیا گیا؟ وکیل نے استدعا کی کہ حکومت کو والٹن ائیر پورٹ  پر کسی قسم کی مداخلت سے روکا جائے۔


کثیر المنزلہ عمارت

مزید :

صفحہ آخر -