سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر(ر) ساجد حسین چٹھہ کورونا میں مبتلا

سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر(ر) ساجد حسین چٹھہ کورونا میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری مواصلات میجر (ر) ساجد حسین چٹھہ کورونا میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد انہیں میو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی سیکرٹری اور مسلم لیگ ن کے رہنماء کوکرونا وائرس کی تصدیق کے بعد کورونا وارڈ میں داخل کر لیا گیا۔اس حوالے سے کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پنجاب کے وائس چیئرمین اور میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹوپروفیسر اسد اسلم خان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کے علاج معالجہ میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جا رہی۔