مولانا لطیف الرحمن،سیف الدین سیف کی دینی خدمات مثالی ہیں،علماء

مولانا لطیف الرحمن،سیف الدین سیف کی دینی خدمات مثالی ہیں،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (نمائندہ خصوصی)پریس کلب میں متحدہ علماء کونسل لاہور کے زیر اہتمام حضرت مولانا لطیف الرحمن حقانی اور مولانا سیف الدین سیف کی یاد میں  تذکرہ اسلاف سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت متحدہ علماء کونسل کے امیر مولانا عبدالرؤف ملک نے کی۔ سیمینار سے سابق ایم این اے مولانا عبدالمالک، مولانا مخدوم منظور احمد،شیخ الحدیث مولانا خلیل الرحمان حقانی،مولانا محمد عاصم مخدوم، مولانا اسداللہ فاروق، حافظ شعیب الرحمن قاسمی، مولانا عتیق الرحمان  حقانی، مولانا فصیح الدین سیف، علامہ محمد ممتاز اعوان،مولانا اعظم حسین،مولانا محمد اشرف گجر،مولانا محمد طا ہر مخدوم، مولانا اسد الرحمن سعید،مولانا محمد ابراہیم حنفی،مولانا محمد عباس،مولانا ضیاء الرحمن فاروقی ودیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہاکہ مولانا لطیف الرحمن اور مولانا سیف الدین سیف مشن وراثت انبیاء کے حقیقی جانشین تھے۔ انہوں نے توحید وسنت کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ عقیدہ توحید،عقیدہ ختم نبوت،دفاع صحابہ پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی۔